0

آل مینارٹیز ضلع ہنگو کے چئیرمین پنڈت ہری دھیال سندھو کی ہارٹ اٹیک سے ہلاکت

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) آل مینارٹیز ضلع ہنگو کے چئیرمین پنڈت ہری دھیال سندھو کی ہارٹ اٹیک سے ہلاکت۔ ورثاء اور مینارٹی برادری کا لاش ڈی سی آفس کے سامنے رکھ کر احتجاج۔ ہنگو کوہاٹ مین جی ٹی روڈ کو 2 گھنٹے تک ہر قسم ٹریفک کے لئے بند رکھا گیا۔ اس موقع پر مظاہرے سے اقلیتی رہنماوں نعمت مسیح، سنی سنگھ، منیر گل و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم پی اے رنجیت سنگھ نے ہنگو پریم نگر کے معاملات میں بے جا مداخلت کی، پنڈت ہری دھیال کی ہلاکت اس تناو اور پریشر کا نتیجہ ہے جو  ایم پی اے رنجیت سنگھ نے اپنے مداخلت اور اقدامات کے زریعے انہیں پہنچائے۔ مقررین نے کہا کہ کمیونٹی سنٹر پر لگانے والے فنڈ کی انکوائری کی جائے  انہوں نے کہا کہ ہری دھیال سندھو کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، پریم نگر میں کمیونٹی ہال اور دیگر تنازعات پر ضلعی انتظامیہ نے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا۔ پنڈت ہری دھیال کو ایم پی اے رنجیت سنگھ اور ان کے ساتھیوں نے جو زہنی کوفت اور ازیت پہنچائی اس کے نتیجے میں انہیں دل کا دورہ پڑا۔ اس موقع پر انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ طویل مزاکرات کے مظاہرین نے 2 گھنٹے تک بند رہنے والا جرنیلی روڈ ٹریفک کے لئے کھول دیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں