0

ایبٹ آباد میں 20 ارب کے نئے منصوبوں سے شہر کی ترقی بڑھ جائے گی، مشتاق احمد غنی

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) سپیکر خیبر پختون خوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد میں 20ارب کے نئے منصوبوں سے شہر کی ترقی بڑھ جائے گی اگر ایبٹ آباد شہر میں گزشتہ 70سا لو ں سے پا کستا ن تحریک انصا ف کے 8سا لو ں کاموازانہ کیا جا ئے تو انشا اللہ پلڑا تحریک انصاف کا بھاری ہے ماضی کی نسبت گزشتہ 8 سال میں تحریک انصاف حکومت نے تعلیم،صحت،پینے کے صا ف پا نی،سڑکو ں کی تعمیر،سکو لو ں کی اب گریڈیشن،یو نیورسٹیو ں کا قیا م،کا لجز کی تعمیر، دہمتوڑ بائی پاس سمیت دیگر میگا منصوبہ جات کی تکمیل کس کے دور میں ہوئی اگر حق ہمارابنتا ہے توپا کستان تحریک انصاف کو آئندہ بھی کامیاب کریں کارکردگی کی کی بنیاد پر۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز گورئمنٹ ہائی سکول نمبر تین،گورئمنٹ گرلز ہا ئی سکو ل میر پور کو ہائیر سیکنڈری سکول کا درجہ دینے کی افتتاحی تقریب اور ضلع ایبٹ آباد کے گورئمنٹ ہا ئی اور ہا ئیر سکینڈری سکو لو ں کے سا لا نہ ٹور نا منٹ کے اختتا م پر تقسیم انعامات کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم خیبر پختونخواشہرام خان ترکئی، رکن قومی اسمبلی علی خان جدون،سابق صوبائی وزیر مال ایم پی اے حا جی قلندر خان لودھی کے علاوہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ محمد شوکت، سیکرٹری ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری بورڈ ظفر ارباب عباسی،پرنسپل ہائیر سکینڈری سکول نمبر تین ضیاء شاہد کے علاوہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پشاور،ہری پور،بٹگرام،مانسہرہ،ضلع ایبٹ آباد کے مختلف سکو ں کے پر نسپل،ہیڈ ما سٹرز، اساتذہ اور طلباء بھی بڑی تعداد میں شریک تھے۔سپیکر خیبر پختون خوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کا کہنا تھا میں ایبٹ آباد کے شہریوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں گور ئمنٹ ہائی سکول نمبر تین ایبٹ آباد صوبے کا نمبر ون سکول ہے جہاں داخلوں کے لئے سفارش بھی کرتے ہیں اس کو اپ گریڈ کرنے کی خواہش پوری ہوئی ہے۔انہوں نے سکول انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ پہلے سے زیادہ اس پر محنت کریں گے۔سپیکر مشتاق احمد غنی کا کہنا تھا ایبٹ آباد میں دو سکول آپ گریڈ ہوئے ہیں میرپور گرلز سکول کو تین کروڑ سے اپ گریڈ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے ووٹوں سے یہاں کھڑے ہیں مشترکہ جدوجہد کے نتیجہ سے عوام کے مسائل حل کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ آٹھ سال اور اس سے قبل کی کارکردگی سب کے سامنے ہے اگر حق بنتا ہے تو تحریک انصاف کو کامیاب کروائیں،یونیورسٹی،بائی پاس،مری روڈ کی توسیع،جناح آباد کامرس کالج کی تزئین آرائش سمیت بے شمار منصوبے تحریک انصاف نے کئے ہیں۔قبل ازیں انہو ں نے گو رئمنٹ گر لز ہا ئی سکو ل میر پور اور گور ئمنٹ ہا ئی سکو ل نمبر تین ایبٹ آباد کے نو تعمیر شدہ ہا ئیر سکینڈری بلا ک کا افتتا ح کیا اس موقع پر صو با ئی وزیر ہا ئیر ایجو کیشن شہرا م خا ن ترکئی،ایم این اے علی خا ن جدو ن،سابق صوبائی وزیر مال ایم پی اے حا جی قلندر خان لودھی کے علا وہ دیگر بھی اس موقع پر مو جود تھے آخر میں انہو ں نے ضلعی سکولز ٹورنامنٹ کے اختتا م پر کھلا ڑیو ں میں ٹرافیا ں اور انعا ما ت تقسیم کئے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں