0

جمرود، بکر آباد میں پچھلے پانچ دن سے بجلی غائب ہے، پریس کانفرنس

جمرود (مانند نیوز ڈیسک) علاقہ بکر آباد کے رہائشیوں امتیاز،حاجی خان زیب، حاجی فضل اور حاجی خیال جان نے دیگر ساتھیوں سمیت جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ پانچ دنوں سے بکر آباد میں بجلی غائب ہے جس کی وجہ سے مکینوں کو سخت مشکلات درپیش ہیں، علاقہ تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے، پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے جبکہ ابھی تک بلدیاتی انتخابات کے امیدواران جو اپنے اپ کو نڈر بے باک اور خدمتگار کہتے تھکتے نہیں کچھ کردار بھی ادا نہیں کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے ووٹوں سے منتخب ہونیوالے پارلیمنٹرین نے بھی خاموشی اختیار کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر دو دنوں کے اندر اندر ہمارے علاقے کی بجلی ٹھیک نہیں ہوئی تو نہ صرف تحصیل چیئرمین شپ انتخابات سے مکمل بائیکاٹ کرینگے بلکہ پاک افغان شاہراہ پر بھی بھرپور احتجاجی مظاہرہ کرینگے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں