0

جمرود، لنڈی کوتل پریس کلب نے میڈیا ٹورنامنٹ جیت لیا

جمرود (مانند نیوز ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جمرود سپورٹس کمپلیکس میں محکمہ کھیل کے زیر اہتمام لنڈی کوتل،جمرود اور باڑہ پریس کلبوں کے صحافیوں کے درمیان سالانہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا جس میں ضلع خیبر کے صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت اور حصہ لیا۔ٹورنامنٹ کے لنڈی کوتل پریس کلب نے جمرود پریس کلب کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔فاینل میچ لنڈی کوتل اور باڑہ پریس کلب کے درمیان کھیلا گیا جس میں۔ لنڈی کوتل پریس کلب نے باڑہ پریس کلب کو شکست دے کر فائنل اپنے نام کرلیا۔فائنل میچ میں مین آف دی میچ ابوذر آفریدی اور عمر شینواری قرار پائے۔فائنل میچ کے مہمان خصوصی غنڈی ون وی سی فور کے امیدوار برائے جنرل کونسلر حاجی سرفراز آفریدی تھے۔،جماعت اسلامی کے رہنماووں و لنڈی کوتل میں  امیدوار جنرل کونسلرزضیاء الحق آفریدی اور مراد حسین آفریدی بھی موجود تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔اختتامی تقریب سے مقررین نے کہا کہ ٹورنامنٹ کا بنیادی مقصد صحافیوں کو کچھ لمحات انٹرٹینمں ٹ فراہم کرنا تھا تاکہ وہ پیشہ ورانہ زندگی سے الگ ہوکر کچھ لمحے سکون سے گزار سکے۔مقررین نے کہا کہ صحافی معاشرے کے آنکھ و کان ہوتے ہیں جو معاشرے کے مسائل عمدہ طریقے سے رپورٹ کرتے ہیں۔صحافیوں نے محکمہ کھیل ضلع خیبر اور تینوں پریس کلبوں کے صدور کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے صحافیوں کے لیے مذکورہ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا اور کچھ لمحے تفریح سے سے لطف اندوز ہوئے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں