0

نوشہرہ، پولیس نے سپئیر پارٹس کی دوکان سے چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا

نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ اکبرپورہ پولیس نے سپئیر پارٹس کی دوکان سے چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔نشاندہی پر مالمسروقہ برآمد۔30-11-2021کو فیاض ساکن حکیم آباد نوشہرہ نے پولیس کو رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ اسکی بانڈہ شیخ اسماعیل میں سپئیر پارٹس کی دوکان سے  نامعلوم چوروں نے سپئیر پارٹس اور نقد رقم چوری کر لئے ہیں۔نیک زمان خان SHO اکبرپورہ نے موقع سے شواہد اکھٹے کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔موجود شواہد سے پولیس کو علم ہوا کہ ملزم قریبی علاقے سے ہی ہے۔علاقے میں مشتیبگان کی چھان بین شروع کر دی گئی۔ پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے ملزم تک رسائی حاصل کرتے ہوئے ملزم شہزاد عرف طورے ولد سید محمد ساکن بانڈہ شیخ اسماعیل کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزم کی نشاندہی پر مالمسروقہ برآمد کر لیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں