0

ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی کی وزیر اعلیٰ محمود خان سے ملاقات

سوات (مانند نیوز ڈیسک) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے مینگورہ شہر کے ٹریفک مسائل کے مستقل حل اور منظور شدہ ڈگری کالجوں کے سرگرمیوں سے متعلق پشاور میں خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں سیدوشریف سمیت ضلع بھر میں تعلیمی سرگرمیوں، اقدامات اور مینگورہ کے لئے ٹریفک ماسٹر پلان کی تیاری کا جائزہ لیا گیا۔ فضل حکیم خان یوسفزئی نے نئی منظور شدہ گورنمنٹ ڈگری کالج سیدو شریف میں سرگرمیوں سے متعلق وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مختلف کالجوں میں مارننگ شفٹ میں میرٹ ہائی ہونے کی وجہ سے داخلوں سے محروم ہونے والے طلباء کے لئے داخلوں کے لئے متبادل بندوبست کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں داخلے جاری ہیں۔ فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ طلباء کا تعلیمی سال بچانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر سیدو شریف میں بلڈنگ کا  بندوبست کیا گیا ہے اور کالج میں فوری طور پر داخلوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ فضل حکیم خان یوسفزئی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے حلقہ پی کے 5 میں گرلز کالج کی منظوری کے لئے بھی مشاورت کی اور اس کی ضرورت کی اہمیت کو وزیرِ اعلیٰ کے سامنے رکھا۔ اسی طرح ملاقات میں مینگورہ کے لئے مجوزہ ٹریفک ماسٹر پلان پر بھی بات چیت کی گئی اور اس منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں