0

ضلع سوات میں ویکسینیشن مکمل کرنے والے افراد کے لئے پابندیوں میں نرمی کا اعلان

سوات (مانند نیوز ڈیسک) کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں لگائی گئی پابندیوں اور احتیاطی تدابیر کو مزید منظم انداز میں ڈھالنے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے محکمہ ہوم و ٹرائیبل افئیر کے احکامات کی روشنی میں ویکسینیشن مکمل کرنے والے افراد کے لئے مختلف پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے اس سلسلے میں نئے احکامات جاری کئے ہیں۔ احکامات کی روشنی میں کمرشل امور جسمیں بازار مارکیٹیں وغیرہ شامل ہیں رات دس بجے تک کھلی رکھی جاسکیں گی جبکہ ہفتہ وار چھٹی پر پابندی ہٹائی گئی ہے۔ اسی طرح اوٹڈور عام اور شادی تقریباًت میں 500 افراد اور انڈور تقریبات میں 300 تک افراد شریک ہوسکیں گے۔ اسی طرح انڈور اور اوٹڈور ریسٹورنٹ ڈائننگ رات بارہ بجے تک 50 فیصد کنجائش کے ساتھ ہوسکے گی۔ تمام پرائیویٹ اور پبلک دفاتر 100 فیصد سٹاف کے ساتھ کام کرسکیں گے۔ ٹرانسپورٹ میں کنجائش کے 80فیصد تک مسافر سفر کرسکیں گے۔ مزارات بھی 100 فیصد زائرین کے ساتھ کھلے ہوں گے۔ اسی طرح سینما اور کھیلوں اور جیم وغیرہ بھی مکمل  سرگرمیاں کرسکتے ہیں۔ پارک، واٹر سپورٹس اور سوئمنگ پول 50فیصد افراد کے ساتھ کھلے رہیں گے۔ ان تمام سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لئے مکمل ویکسینیشن کا ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اسی طرح مکمل ویکسینیشن والے سیاحوں کے لئے تمام سیاحتی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی اجازت ہوگی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں