0

ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن ملاکنڈ کے زیر اہتمام قومی ووٹرز ڈے منایا گیا

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن ملاکنڈ کے زیر اہتمام قومی ووٹرز ڈے منایا گیااس سلسلے میں ڈسٹرکٹ سیکر ٹریٹ بٹ خیلہ کے کانفر نس روم میں منعقدہ تقریب میں سماجی تنظیموں اور مختلف سرکاری محکموں کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شر کت کی ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر امجد خان الیکشن آفیسر عمر سلیم اسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ذاکر اللہ الیکشن کمیشن اسٹنٹ محمد نواب نے ووٹ کی اہمیت و افادیت بارے اظہار خیال کرتے ہو ئے کہا کہ ووٹ کا استعمال نہ صرف قومی فریضہ ہے بلکہ اس کے صحیح استعمال سے ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی وابستہ ہے انھوں نے کہا کہ ووٹ کے بر وقت اندراج اور اس کے صحیح استعمال اور انتخابات میں ٹرن آؤٹ میں اضا فے کیلئے معاشرے کے ہر طبقے کو اپنا موثر کردار ادا کر ناچا ہئے الیکشن کمشنر نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے ہماری تیاریاں مکمل ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ ان انتخابات میں ووٹ کا ٹرن آؤٹ زیادہ سے زیادہ ہو تاکہ منتخب نمائندوں کو شہریوں کی ایک بڑی تعداد کا اعتماد حا صل ہو سکے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں