0

گورنمنٹ گرلز ہائی سکولز ایبٹ آباد کے سالانہ ضلعی کھیلوں کی تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

ایبٹ اباد (مانند نیوز ڈیسک) گورنمنٹ گرلز ہائی سکولز ایبٹ آباد کے سالانہ ضلعی کھیلوں کی تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیاگرلز ہائی سکولز کمپری ہنسو میں سالانہ کھیلوں کے مقابلوں میں مختلف کھیلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے سکولز کی ٹیموں کے علاوہ مختلف سکولز کی اساتذہ محکمہ تعلیم زنانہ کی افسران شریک تھیں۔تقریب میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عکاشہ کرن نے خصوصی شرکت کی۔جب کہ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ ریحانہ یاسمین کے علاوہ ہری پور،مانسہرہ،شانگلہ،مالاکنڈ کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران پرنسپلز حنا فاطمہ،رشیدہ مسعود،فرخندہ بھی موجود تھیں۔تقریب میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جھنگی کی بینڈ پارٹی نے خوبصورت مظاہرہ کرکے حاضرین سے داد وصول کی۔مارچ پاسٹ میں شامل پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے سکولز کمپری ہنسو،گرلز ہائی سکول کنج،گرلز ہائی سکول نواں شہر،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ملکپورہ،گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول میرپور کی طالبات نے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی۔ گرلز ہائی سکول سلہڈ نے نعتیہ قوالی پیش کرکے تقریب کا سماں باندھ دیا۔علاقائی ثقافتی رقص میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شیخ البانڈی کی طالبات نے خوب داد سمیٹی۔تقریب میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر ون کی طالبات نے برادر اسلامی ملک ترکی کا معروف زمانہ ڈرامہ ارتغرل کا ٹیبلو بھی پیش کیا۔جس پر بڑی پسندیدگی کا اظہار کیا گیا۔تقریب میں ضلع کے چار گرلز ہائی سکولز کے مابین پی ٹی کا فائنل مقابلہ بھی کروایا گیا۔ جس میں گرلز ہائی سکول نمبر دو نے پہلی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر ون نے دوسری اور گرلز ہائی سکول میرپور نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔تقریب میں مہمان خصوصی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عکاشہ کرن نے اپنے خطاب میں کہا کہ طالبات اپنے مستقبل کو بہتر بنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ محنت کریں اور ضرور ہدف مقرر کریں۔ تاکہ اس کو حاصل کر سکیں،انہوں نے کھیلوں میں نمایاں کارکردگی پر تمام سکولز کی طالبات کو مبارکباد پیش کی اور اساتذہ کو تلقین کی کہ وہ طالبات کی صلاحیتیوں کو نکھارنے میں کردار ادا کریں۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ ریحانہ یاسمین نے اپنے خطاب میں کہا کہ سالانہ کھیلوں کے مقابلوں کا بنیادی مقصد نصابی سرگرمیوں کے علاوہ ہم نصابی سرگرمیوں میں طالبات کی صلاحیتیوں کو نکھارنا ہے۔کسی بھی مقابلہ میں شامل ہونا بڑی بات ہے پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن کا انحصار محنت پر منحصر ہے۔انہوں نے سکولز کی پرنسپلز اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کی جنہوں نے محدود وسائل میں رہتے ہوئے نمایاں کارکردگی دکھائی ہے،انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ نصابی سرگرمیوں میں طالبات کو معیاری تعلیم کی فراہمی میں اپنی ذمہ داری کو دیانت داری سے نبھائیں تاکہ ملک کی خدمت میں شانہ بشانہ کردار ادا کرسکیں۔ تقریب میں سکول ٹیچر مقصوم کی وفات پر ان کی درجات بلندی کیلئے دعائے مغفرت کی گئی اور ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں