0

سوات، مسلم ہینڈز کی جانب سے کانجو سکول میں زیرتعلیم یتیم اوربے سہارا بچوں میں وینٹر پیکجز تقسیم

سوات (مانند نیوز ڈیسک) مسلم ہینڈز کی جانب سے کانجو سکول میں زیرتعلیم یتیم اوربے سہارا بچوں میں وینٹر پیکجز تقسیم، مسلم ہینڈ خیبرپختونخوا کے ریجنل آپریشنل منیجر منعم شاہ نے سو(100) بچوں میں پیکجز تقسیم کیں۔ مسلم ہینڈ زسکول کانجو میں زیرتعلیم بچوں کو مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ سکول کی طرف سے انہیں ماہانہ وظیفہ بھی دیا جاتا ہے سکول میں زیرتعلیم بچوں اوران کے والدین کی طرف سے مسلم ہینڈ کی طرف سے ان کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کو خراج تحسین پیش کیاگیا، تفصیلات کے مطابق مسلم ہینڈز کی طرف سے گذشتہ سال کے موسم سرما کے دوران مسلم ہینڈ زسکول کا نجو میں امسال بھی زیرتعلیم بچوں میں سردموسم کے پیش نظر پیکجز تقسیم کی گئیں، یتیم اور بے سہارا بچوں میں تقسیم کی گئی پیکجز میں رضائیاں،چادر اورگرم ملبوسات کے علاوہ کوئلہ بھی شامل ہیں، اس سلسلے میں مسلم ہینڈ خیبرپختونخوا کے ریجنل آپریشنل منیجر منعم شاہ اور مسلم ہینڈ زسکول کانجو کے پرنسپل معراج باچا نے سکول میں زیرتعلیم بچوں میں موسم سرماکی پیکجز تقسیم کیں ان پیکجز میں رضائیاں، سویٹر، کوئلہ سمیت موسم سرما میں استعمال کی دیگراشیاء شامل تھے۔منعم شاہ نے سکول میں زیرتعلیم بچوں میں پیکجز کی تقسیم کے حوالے سے بتایا کہ کانجو میں 112 بچے اوربچیاں زیرتعلیم ہیں جن کو مفت تعلیم فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی دیکھ بھال کیاجارہاہے انہیں سکول یونیفارم،مفت کتابیں اوردیگر ضروریات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ان کو فی کس ماہانہ 500روپے بھی دی جاتی ہے جبکہ کانجو میں سکول سے فارغ بچوں کو بھی ماہانہ 5ہزار 120روپے دی جاتی ہے اس کے علاوہ ا ن کو رمضان پیکج، عیدقرباں پر قربانی کے گوشت اورہرسال باقاعدگی کیساتھ پیکجز بھی فراہم کیاجاتا ہے  انہوں نے بتایاکہ کانجو میں پیکجز تقسیم کرنے کے بعد مسلم ہینڈسکول مدین میں جہاں 155 بچے زیرتعلیم ہیں وہاں بھی 100 پیکجز تقسیم کی جائیگی، اس موقع پر سکول کے پرنسپل معراج باچا نے بھی کانجو سکول میں زیرتعلیم بچوں کے ساتھ مسلم ہینڈزکی طرف سے تعاون کے حوالے سے تفصیلی طورپر آگاہ کیا گیا۔ تاہم سکول میں زیرتعلیم بچوں اوربچیوں نے پیکجز دینے پر مسلم ہینڈز کے ذمہ داروں کوخراج تحسین پیش کیااوران کے لئے خصوصی دعائیں بھی دی گئی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں