0

۔10 کروڑ روپے بٹ خیلہ بازار اور شہر کے سٹریٹ لائیٹس پر خرچ کیا جائے، شکیل احمد

ملاکنڈ (مانند نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے وزیر آبنوشی شکیل احمد ایڈ وکیٹ نے کہا ہے کہ ضلع ملاکنڈ کو تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے ساتھ ساتھ بٹ خیلہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز ٹی ایم اے بٹ خیلہ میں صفائی و ستھرائی کے لیے ٹی ایم او کوسینیٹیشن گاڑیوں کی چابیاں حوالہ کرنے کے موقع پر موجود لوگوں سے باتیں کر تے ہوئے کیا۔واضح رہے کہ یہ گاڑیاں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت تقریباََ ایک کروڑ 50 لاکھ روپے کی خطیر رقم سے خریدا گیا تھا۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ ۔10 کروڑ روپے بٹ خیلہ بازار اور شہر کے سٹریٹ لائیٹس پر خرچ کیا جائے گا۔اسی طرح اختر غونڈی میں پلے گراونڈ بھی تعمیر کیا جائے گا۔صوبائی وزیر کا کہنا تھاکہ 5 کروڑ روپے کی لاگت سے ظفر پارک کے تزئین اور آرائش پر خرچ کیا جائے گا تاکہ نوجوانوں کو کھیل کود کے بہترمواقع فراہم ہوں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت لوگوں کو ہر سیکٹر میں زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے کے زیر اہتمام واٹر سپلائی سکیموں کو جلد ازجلد محکمہ آبنوشی کے حوالہ کیا جائے گااس موقع پر ٹی ایم اے کے عملے کو ہدایت کی کہ وہ بٹ خیلہ شہر اوراس کے ساتھ آس پاس علاقوں کی صفائی و ستھرائی پر بھر پور توجہ دیں۔آخر میں وزیر آبنوشی نے ٹی ایم او کو ہینوٹرک،کنٹینر ز،ٹریکٹر،مکنیکل سویپر، سوزوکی منی ڈمپرزکی گاڑیوں کی چابیاں ٹی ایم اے حکام کے حوالہ کیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں