0

آل گورنمنٹ ایمپلائز گرانڈ الائنس کا فائیر ووڈ الاوئنس میں کٹوتی کے خلاف احتجاجی ریلی فیصلہ واپس لینے کیلئے چھ دسمبر تک ڈیڈ لائن

چترال (گل حماد فاروقی) سرکاری ملازمین کی نمائندہ تنظیم آل گورنمنٹ ایمپلائز گرانڈ الائنس (AGEGA) نے اپنے مطالبات کے حق میں ایک احتجاجی ریلی نکالی اور ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے سامنے جلسہ بھی کیا۔ اگیگا یعنی آل گورنمنٹ ایمپلائز گرانڈ الائنس کے ضلعی صدر امیر الملک کے سربراہی میں یہ ریلی ہسپتال روڈ سے شروع ہوئی جو شاہی بازار اور اتالیق چوک سے گزرتے ہوئے ڈپ ٹی کمشنر کے دفتر کے سامنے اکھٹے ہوئے ان لوگوں نے راستے میں نعرہ بازی بھی کی اور صوبائی وزیر اعلےٰ محمود خان کو جھوٹا وزیرا علےٰ قراردیا کہ انہوں نے اعلان تو کیا تھا مگر اپنے وعدے کو ایفا نہیں کیا۔ یہ ریلی ڈپٹی کمشنر کے سامنے یہ ریلی ایک احتجاجی جلسے میں منتقل ہوا جہاں اگیگا کے ضلعی صدر امیر الملک نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے سرکاری ملازمین کا سرد اور گرم موسم کے چارجز کو سرے سے حتم کئے ہیں اور فائیر ووڈ یعنی جلانے کی لکڑی کی الاؤنس میں کٹوتی کی ہے جو کہ سرکاری ملازمین کے ساتھ زیادتی ہے
انہوں نے کہا کہ حکومت نے جو ظالمانہ نوٹیفیکیشن ملاکنڈ ڈویژن میں جاری کیا ہے یہ ملازمین کے پیٹ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے یہ نوٹیفیکیشن 1943 سے لیکر 2021 تک ایک مستقل الاؤنس کے طور پر ملتا تھا اب موجودہ حکومت نے سرے سے اس الاونس کو حتم کیا ہے۔ یہاں موسم سرما میں منفی چار تک درجہ حرارت گرتا ہے جبکہ سرکاری ملازمین آٹھ گھنٹے ڈیوٹی کرتے ہیں اس دوران وہ اپنے قلیل تنخواہ میں جلانے کی لکڑی اپنے لئے خریدے یا اپنے بچوں کا پیٹ پالے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر حکومت نے یہ ظالمانہ نوٹیفیکیشن واپس نہیں لیا تو اس کے برے نتائج رونما ہوں گے۔ انہوں نے چھ دسمبر تک ڈیڈ لائن دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس تاریح تک اس نوٹیفیکیشن کو حتم کیا جائے ورنہ سرکاری ملازمین اس کے بعد نہ صرف قلم چھوڑ ہڑتال کرنے پر مجبور ہوں گے بلکہ وہ اس فیصلے کے حلاف سڑکوں پر نکل آئیں گے۔ مقامی صحافیوں سے باتیں کرتے امیر الملک نے کہا کہ موجودہ دور میں مہنگائی اتنی زیادہ ہے کہ غریب ملازمین بڑی مشکل سے اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی اور تعلیم دے سکتا ہے اگر یہ ملازمین اسی تنخواہ میں سے اپنے لئے لکڑی بھی دفتر میں جلانے کیلئے اپنے جیب سے خریدے تو ان کو کیا بچے گا۔ انہوں نے انصاف کے دعویدار حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس اعلامیہ کو فوری طور پر حتم کیا جائے اور سرکاری ملازمین کا پرانا گرم اور سرد موسم کی چارجز اور فائر ووڈ الاؤنس کو بحال کرے اور ان ملازمین کو احتجاج کرنے پر مجبور نہ کرے۔ اس احتجاجی ریلی اور جلسہ میں کثیر تعداد میں سرکاری ملازمین نے شرکت کرلی جو بعد میں پر امن طور پر منتشر ہوئے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں