0

جمرود، کھٹیاخیل قوم پاک آرمی و سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے احتجاج کرنے والے ذاتی مفاد کے لئے احتجاج کر رہے ہیں، حکیم خان

جمرود (مانند نیوز ڈیسک) جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کھٹیا خیل کے زیلی شاخ بہرام خیل کے حاجی حکیم جان افریدی نے کہاکہ افواج پاکستان اور ایف سی نے علاقے سے بدامنی کے خاتمے کے لئے بیش بہا قربانیاں دی ہے،ضلع خیبر جمرود میں ہر طرف بدامنی اور عسکریت پسندی کی لہر تھی اور ہر طرف افراتفری پھیلی ہوئی تھی،تاہم پاک آرمی سیکورٹی فورسزاور مشران کے لازوال قربانیوں کی بدولت امن کی فضا قائم ہوئی ہے۔ شاہ کس زمین کے حوالے حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والے کھٹیاخیل کے کچھ مشران ذاتی مفاد کے لئے احتجاج کررہے ہیں جبکہ افواج پاکستان اور فرنٹئیرکور کے آنے سے علاقے میں امن آیا ہے،علاقے میں ترقی آئی ہے اور انہیں کی وجہ سے شاہ کس کی زمین کی قیمت بڑھ گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس سے پہلے جمرود شاہ کس میں فی جریب کی قیمت 6 لاکھ مقرر تھی جو کہ اب دس گنا بڑھ گئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ چند افراد نے اجتماعی زمین کا سودا زرغونی مسجد حیات آباد میں چوری چھپکے کیا ہے جوکہ ہمیں نامنظور ہے۔ اخر میں انہوں نے کہا کہ احتجاج والے ہمارے ذاتی زمین پر دھرنا دیئے بیٹھے ہیں لہذا ہمارے زمین سے اپنا احتجاجی کیمپ بھی اٹھائیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں