0

سوات میں سالانہ سپورٹس فیسٹول 2021 کا آغاز

سوات (مانند نیوز ڈیسک) سوات میں محکمہ ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی زیر نگرانی ڈویژنل سالانہ سپورٹس فیسٹول2021 کا آغاز ہو گیا، فیسٹیول کا افتتاح ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر محمد ریاض خان نے کیا افتتاحی تقریب میں ڈویژن کے تمام اضلاع کے ڈی ای اوز اور دیگر آفیسرزکے علاوہ مجلس عاملہ کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی، سپورٹس فیسٹیول 15 دسمبر تک جاری رہے گا،فیسٹول میں سوات، شانگلہ، بونیر، ملاکنڈ، دیر اپر و لوئر، چترال اپر و لوئر اور باجوڑ اضلاع سے 6 جماعت سے 12 جماعت تک کے 336 بچے فیسٹول کے آٹھ گیمز، 13 اتھلیٹکس اور 10 مختلف ادبی مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ملاکنڈ ڈویژن کی سطح پر ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن محکمہ کی زیر نگرانی سالانہ سپورٹس فیسٹیول 2021 کا باقاعدہ افتتاح ہو گیا اور بریکوٹ، ایس پی ایس سکول، کبل اور دیگر مقامات پر کھیلوں کے مقابلوں کا آغاز ہو گیا افتتاحی تقریب مکانباغ بیڈ منٹن جمنازیم میں منعقد ہوا جس میں ڈویژن بھر سے آئے ہوئے ای ڈی اوز اور سپورٹس کمیٹی کے مجلس عاملہ کے ارکان جنرل سیکرٹری انٹر ڈسٹرکٹ ہائیر/ ہائی سکولز سپورٹس فیسٹیول 2021 ملاکنڈ دویژن قاضی اسرار الدین، ڈپٹی جنرل سیکرٹری نیک زادہ،ترجمان / پریس سیکرٹری حفیظ اللہ خان، گیم سیکرٹری شفیق الرحمان، پرنسپل نصر اللہ زیب بونیر نائب صدر، محمد اورنگزیب ڈی ای او میل شانگلہ،شاہد جلال چترال، غلام واحد ہیڈ ماسٹر دیر اپر، عبدالکریم دیر لوئر، بادشاہ اسلام دیر اپر، علی شیر خان سینئر نائب صدر، محمد وسیم تھانہ ملاکنڈ، صلاح الدین چنارکوٹ دیر لوئر، افتخار علی شاہ پور شانگلہ، محمد سعید پرنسپل ابوہا سوات کے علاوہ اختر علی خان اور دیگر شریک ہوئے، افتتاح کے بعد مہمانوں نے خپل کور ماڈل سکول کے ہال میں 10 مختلف ادبی مقابلے بھی دیکھے، فیسٹول میں فٹبال، باسکٹ بال، کرکٹ، ٹیبل ٹینس، بیڈ منٹن، والی بال، رسہ کشی اور  ہاکی کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے جبکہ اتھلیٹکس شیڈول میں ریس، گولہ پھینکنے، لمبی چھلانگ، ڈاک ریلے، تھالی پھینکنا، نیزہ پھینکنا، سہ جست جمپ اور اونچی چھلانگ کے مقابلے شامل ہیں۔ اسی طرح ادبی مقابلوں میں قرآت، نعت خوانی، ملی نغمے، قومی ترانہ، اردو انگلش تقاریر، مضمون نویسی، پینٹنگ و پوسٹر سازی اور کوئز مقابلے بھی فیسٹول کا حصہ ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں