0

محکمہ ایکسائز تھانہ پشاور ریجن نے 2400 گرام چرس برآمد کرلی، ملزم گرفتار

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) محکمہ ایکسائز تھانہ پشاور ریجن کی انسداد منشیات مہم میں ایک اور کامیاب کارروائی۔ 2400 گرام چرس برآمد۔ ملزم گرفتار کرکے مقدمہ درج کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سرکل آفیسر پشاور و مردان ریجن وحید خان کی زیر نگرانی SHO تھانہ پشاور ریجن محمد ریاض اور سب انسپکٹر  عدنان شاہدنے بمعہ دیگر نفری خفیہ اطلاع پر پیر زکوڑی پل جی ٹی روڈ پر مسافر گاڑی کو روک کر تلاشی کے دوران گاڑی میں سوار مسافر سے 2400 گرام چرس برآمد کرلی۔ملزم لال مرجان ولد زریاب ساکن باڑہ ضلع خیبر کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز پشاور ریجن میں مقدمہ درج کر دیا گیاہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں