0

وومن انڈور سپورٹس سنٹر کی تعمیر سے خواتین کو ایک بہترین سہولت میسر آئے گی، فضل حکیم

سوات (مانند نیوز ڈیسک) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ خواتین کو سپورٹس کی سہولیات کی فراہمی کے لیے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی قیادت میں خاطرخواہ اقدامات ہورہے ہیں، خواتین ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں ان کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے مکان باغ مینگورہ میں 100 میلن کی لاگت سے وومن انڈور سپورٹس سنٹر تیار کیا جا رہا ہے جس پر 90 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے، بقایا کام جنوری 2022 تک مکمل کرلیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سنٹر میں خواتین کے لئے ہر قسم سپورٹس کے سہولیات مہیا کی جائیں گی، اس قسم کے جدید وومن انڈور سپورٹس سنٹر  وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے صوبے کے سات ڈویژنل ہیڈکوارٹر کیلئے منظور کئے ہیں جس میں پختونوں کی روایات کے مطابق خواتین کو سپورٹس اور فٹنس سہولت فراہم کی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وومن انڈور سپورٹس سنٹر کے تعمیراتی کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔فضل حکیم خان نے تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا اورہدایت دی کہ تعمیراتی کام معیار کے مطابق مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام کو ان کا حق کسی سفارش،سیاسی مداخلت اور رشوت کے بغیر ان کی دہلیز پرپہنچا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ریکارڈ ترقیاتی کاموں کی وجہ سے سوات ترقی کے نئے دور میں داخل ہوا ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں