0

تحصیل انتظامیہ درگئی کی جانب سے کرپشن کے خلاف اگاہی واک کااہتمام

سخاکوٹ (مانند نیوز ڈیسک) انٹی کرپشن کے عالمی دن کے موقع پرتحصیل انتظامیہ درگئی کی جانب سے کرپشن کے خلاف اگاہی واک کااہتمام کیاگیا۔جس میں اسسٹنٹ کمشنردرگئی معظم خان بنگش، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر درگئی وحید اللہ سمیت محکمہ فوڈز، صحافی برادری سمیت مختلف محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔واک میں شریک شرکاء نے پلے کارڈ اور بینرزاٹھارکھے تھ جس پر کرپشن کے حوالے سے مختلف نعرے درج تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر درگئی معظم خان بنگش نے کہا کہ کرپشن ایک ناسور ہے جس نے ہمارے معاشرے کوکھوکھلا کر رکھا ہے اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے ہم سب کو اپنا کردار اداکرنا ہوگا۔قرا ن حکیم میں ارشاد ہے اور تم لوگ اپس میں ایک دوسرے کے مال ناحق طریقے سے ناکھاؤیہ تم پر حرام ہے۔انہوں نے کہا کہ انٹی کرپشن کے عالمی دن کے موقع پر اگاہی واک کا مقصد لوگوں میں کرپشن کے خلاف شعور اجاگرکرنا ہیں۔اخرمیں ملک کی طرقی واستحکام کیلئے دعا کی گئی

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں