0

شانگلہ میں انسدادِ پولیو مہم کا خصوصی مہم شروع

الپوری (مانند نیوز ڈیسک) شانگلہ میں انسدادِ پولیو مہم کا خصوصی مہم آج بروز جمعہ سے شروع،مہم میں 172902 پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے۔یہ مہم10 دسمبرسے 14دسمبرتک جاری رہے گی۔ڈپٹی کمشنر شانگلہ ضیاء الرحمان، ڈی ایچ او ڈاکٹرعبداللہ وحید،ڈاکٹر غفوراحمد، حضرت بلال و دیگرنے ڈپٹی کمشنر آفس الپوری میں بچوں کو پولیو قطرے پلاکرپانچ روزہ انسدادِپولیومہم کاافتتاح کردیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شانگلہ،ایم ایس ڈی ایچ کیو پورن ڈاکٹر غفوراحمد خان،کوارڈینیٹر ای پی آئی شانگلہ محمد حسین،ڈپٹی ڈی ایچ او، ڈاکٹر حضرت بلال سمیت دیگر طبی شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔انسدادِپولیو کایہ مہم پانچ روزہ مہم10 دسمبرسے 14دسمبر تک جاری رہے گا۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرشانگلہ ڈاکٹر عبداللہ وحید کے مطابق مہم میں 172902 پانچ سال تک عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائے گے۔ڈسی سی شانگلہ ضیاء الرحمان اور ڈی ایچ او ڈاکٹرعبداللہ وحید نے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائے تاکہ اس مضر مرض کا خاتمہ ممکن ہوسکیں۔ ڈپٹی کمشنر شانگلہ ضیاء الرحمان نے ا پنے ٹیم کیساتھ اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع شانگلہ میں پولیو مہم بھر پور انداز سے چلائی جائی گی اور ضلع شانگلہ کو پولیو فری بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انسدادِپولیو کا یہ مہم شانگلہ کے28یونین کونسلوں میں کیا جائے گا،اس مہم کیلئے 898موبائیل ٹیمیں،24ٹرانزٹ ٹیمیں،6رومنگ ٹیمیں جبکہ 38فیکسڈ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے جسمیں 297ایریا انچارج،65یوپیک چیئرمین،60ٹی ٹی ایم، 65یو سی ایم اوز اس ٹیموں کی نگرانی کرینگے جن کی سیکیورٹی کیلئے ضلع بھرمیں 936اہلکاران کی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ نے اسلحے کی نمائش پر دفعہ 144کا نفاذ کردیا ہے۔ڈپٹی کمشنر شانگلہ ضیاء الرحمان نے اپنے دفتر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر الپوری میں بچوں کو قطرے پلا کر پانچ روزہ انسدادِ پولیو مہم دسمبر 2021 کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے اپنے ٹیم کیساتھ اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع شانگلہ میں پولیو مہم بھر پور انداز سے چلائی جائی گی اور ضلع شانگلہ کو پولیو فری بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں