0

ہنگو،قتل کااشتہاری ملزم 3سال بعد پولیس کے چنگل میں اگیا

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) قتل اقدام قتل کا اشتہاری ملزم 3سال بعد پولیس کے چنگل میں اگیا۔ملزم اشتہاری امجداللہ ولدخکلی خان شاہ نے علاقہ درویزی پلوسہ ہنگو کیرہائشی محمدرحیم ولدسورج الدین کوقتل کیاتھا۔ملزم نےDSPہیڈکوارٹر کے دفتر پہنچ کر از خود گرفتاری دیدی۔تفصیلات کے مطابق ضلع اورکزئی کا رہائشی ملزم اشتہاری امجداللہ ولدخکلی مان شاہ جس کیخلاف تھانہ بلیامینہ ہنگو  میں درویزی پلوسہ,ہنگو کے رہائشی  محمدرحیم ولدسورج الدین کو قتل مقاتلہ کی دشمنی کی بنیاد پرقتل کرنے کا باضابط مقدمہ درج تھا اور ملزم گزشتہ 3سال تھانہ بلیامینہ پولیس کوزیردفعات 302/324/34میں مطلوب تھا۔گزشتہ روز پولیس کی حراست میں اگیا۔پولیس کے مطابق ملزم اشتہاری امجد اللہ نےDSPہیڈکوارٹر کیدفتر پہنچ کر خود کوقانون کیحوالے کردیا۔جبکہ ملزم کی گرفتاری کے بعد DSPہیڈکوارٹر عظمت خان نے گرفتار ملزم کومیڈیا کیسامنے پیش کرتے ہوئے تفصیلی طور پر اگاہ کیا۔DSPعظمت خان کا کہنا تھا  کہ مختلف جرائم میں مطلوب ملزمان کو قانون اورانصاف کے کٹہرے میں لاکھڑا کرنے کا تہیہ کررکھا ہے اور قانون شکن عناصر کو ہرصورت قانون کے اہنی شکنجے میں لانا پولیس کا اولین فرض ہے۔انہوں نے کہا کہDPOہنگو اکرام اللہ خان کی زیرسرپرستی معاشرے سے منشیات کیکالے دھندوں میں ملوث اورمنشیات کازہرپھلانے والوں کیخلاف بھی پولیس ترجیحی بنیادوں پراقدا مات اٹھا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈرگز مافیا کونئی نسل کے مستقبل سے کھیلنے کی قطعی اجازت نہیں دیں گے اور جامعہ لائحہ عمل کے تحت منشیات کے کالے دھندوں کے بھی انک چہروں کوبے نقاب کرکے قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کیا جائیگا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں