0

تھانہ میں کھلی کچہری کا انعقاد

تھانہ (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ میں کھلی کچہری کا انعقاد۔ علاقے کے لوگوں نے مسائل کے انبار لگادئیے۔ اے ڈی سی مالاکنڈ نے لوگوں کو مسائل سنے۔ اور بعض مسائل کے موقع پر حل کرانے کی ہدایت جاری کریدی۔ کھلی کچہری میں مالاکنڈ انتظامیہ کے علاوہ مختلف محکموں نے ذمہ د اران نے بھی شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ محب اللہ خان۔ اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ہلتھ آفسر ڈاکٹر صبیح الدین، ڈرگ انسپکٹر ڈاکٹ امیر زیب، ایس ڈی او محکمہ تعلیم الطاف حسین۔ اے ایس ڈی ای او ارسلا خان اور دیاگر افسران بھی موجود تھے۔ عوامی حلقوں کی طرف سے نور اللہ، فضل منان بازدا، محمد جاوید، بازار صدر فضل قادر خان، جنرل سیکرٹری سہیل رحمٰن، رفیق چیئر مین اور دیگر نے چوک میں گاڑیوں کی غیر ضروری رش کی وجہ سے سڑک کی بندش، نوجوانوں کو تباہ کرنے کے لئے مسلسل پھیلی جانے والی منشیات، گرلز سکول میں طالبات پر کی جانے والی صفائی اور سکول میں ہونے والی  میوہ فروشی کی دکانداری، کچھ عرصہ سے جاری گیس لوڈ شیڈنگ، تھانہ ہسپتال میں ایمبولینس کی کمی اور علاقے اور لوگوں کو درپیش دیگر مسائل پیش کئے۔  ADC انوار الحق نے  لوگوں کے مسائل غور سے سنے اور ان کی حل کی یقین دہانی کرائی۔ علاقے کے لوگوں نے اس امر پر انتہائی تشویش اور مایوسی کاا ظہار کیا کہ اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ کھلی کچہری کا انعقا د ہوچکا ہے لیکن نشاندہی کے باوجود  ان کے حل کی طرف بہت کم توجہ دی گئی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں