0

ملک کے دیگر حصو ں کی طر ح ضلعی انتظا میہ کے زیر اہتما م اینٹی کرپشن ڈے منا یا گیا

ایبٹ آباد (ُمانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایات پر اینٹی کرپشن کے حوالے سے آگاہی کے لیے سیمنار کا انعقاد کیا گیا جس میں سکول کے طلبہ، ضلعی محکمہ جات کے سربراہان اور اساتذہ نے شرکت کی۔ پروگرام کے چیف گیسٹ  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر طارق اللہ تھے۔ انہوں نے کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے گفتگو کی۔ پروگرام اور واک کے انعقاد کی نگرانی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر -3امین الحسن نے کی جس میں محکمہ یوتھ افیئرز،  سپورٹس، ایجوکیشن، ٹی اہم اے اور ڈسٹرکٹ کونسل نے تعاون کیا۔ پروگرام کے اختتام پر آگاہی واک بھی کی گئی تا کہ لوگوں میں کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے شعور بھی اجاگر کیا جائے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں