0

سیاست کا مقصد غریب عوام کی بے لوث اور بلا امتیاز خدمت ہے، فضل حکیم خان یوسفزئی

سوات (مانند نیوز ڈیسک) چیئرمین ڈیڈیک سوات ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جس نے اپنے عزم،وژن اور منشور کے تحت ملک بھر میں عوامی فلاح و بہبود پر مبنی شفاف نظام کی بنیاد رکھ دی ہے، وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان عوام کی بہتری کے لیے حقیقی معنوں میں خاطر خواہ اقدامات کررہے ہیں، ہماری سیاست کا مقصد غریب عوام کی بے لوث اور بلا امتیاز خدمت کرنا اور ان کے مسائل و مشکلات مستقل بنیادوں پر حل کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حجرہ مکان باغ میں رحیم اباد سے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر فضل حکیم خان یوسفزئی نے وفد کے مسائل سنے بعض عوامی مسائل موقع پر حل ہوئے جبکہ دیگر کے حل کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں۔ فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح ملاکنڈ ڈویژن سمیت سوات کی تعمیر و ترقی کے ایسے تمام کاموں کو ترجیح دے رہے ہیں جو عوام کی سہولیات سے متعلق ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع سوات میں تاریخی ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو جہاں بھی مشکلات کا سامنا ہو تو وہ ہم سے براہ راست رابطہ کریں تاکہ  مسائل کے تدارک کے لئے بروقت اقدامات کئے جاسکیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں