0

پبی، ضلعی محکموں کی کارکردگی کے حوالے سے ماہانہ جائزہ اجلاس کا انعقاد

پبی (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضاء  اوزگن کی سربراہی میں ضلعی محکموں کی کارکردگی کے حوالے سے ماہانہ جائزہ اجلاس کا انعقاد اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرآصف علی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس اینڈ پلیننگ میڈم قراۃ العین وزیر,اسسٹنٹ کمشنر پبی ساری تواب عمر,جہانگیرہ, تمام ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرزسمیت میونسپل انتظامی افسران اور دیگر ضلعی محکموں کے افسران اور نمائندوں نے شرکت کی اجلاس میں تمام محکموں کی ماہ نومبر کارکردگی کے بارے میں تفصیل سے بحث کی گئی ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر بازاروں کا دورہ کرتے ہوئے گرانفروشوں، پلاسٹک پولی تھین بیگزاور تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائی کی جائے محکمہ خوراک کے افسران صبح صادق کے وقت سبزی اور پھل منڈیوں میں بولی کے عمل کی نگرانی کرتے ہوئے روزنہ کی بنیاد پر نرخ نامہ جاری کریں اور بعد میں ضلع بھر میں نرخ نامے پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اتظامی افسران محکمہ صحت کی ٹیموں کے ہمراہ کورونا ویکسیشن کے عمل کی نگرانی کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی کورونا ویکسین کی جا سکے اسسٹنٹ کمشنرز, انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ معدنیات کے افسران غیر قانونی مائننگ اور کرش پلانٹس لگانے والوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائیں ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے ہدایت کی کہ انتظامی افسران متعلقہ ٹی ایم ایز کے ہمراہ غیر قانونی سپیڈ بریکروں اور بل بورڈز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کو فورا  ہٹایا جائے اور پبلک پارکس، ٹرانسپورٹ اڈوں اور دیگر عوامی جگہوں میں عوام کی سہولت کے لیے مزید اقدامات اٹھائے جائیں صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ٹرانسپورٹ اڈوں میں خواتین کے لیے انتظار گاہیں بنائی جائیں اور صفائی کا خیال رکھا جائے  محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران کو ہدایت کی گئی کہ نوشہرہ بھر میں ٹینکیوں کی پانی وقتا فوقتا  ٹیسٹ کیا جائے تاکہ لوگوں کو پینے کاصاف پانی میسر ہومحکمہ سپورٹس کو ہدایت کی گئی کہ تحصیل لیول پر کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیوں کے مقابلے منعقد کیے جائیں پٹوار خانوں,سرکاری سکولوں اور ہسپتالوں کی معائنہ کرتے ہوئے عوام کے مسائل موقع پر حل کیے جائیں تمام انتظامی اور دیگر افسران پاکستان سیٹیزن پورٹل پر درج کی گئی شکایات فوری طور پر میرٹ پر حل کرکے رپورٹ کریں تاکہ عوام کو ریلیف دیا جا سکے

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں