0

ریسکیو 1122 نوشہرہ اور پاک فوج کے درمیان فرضی مشقوں کا سلسلہ جاری

پبی (مانند نیوز ڈیسک) ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122) نو شہرہ اور پاک فوج کے درمیان  نو شہرہ میں فرضی مشقوں کا سلسلہ جاری ہیں ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیر احمد کی ہدایات پر صوبے بھر میں  عوام کو بنیادی خدمات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پاک فوج اور دیگر سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے ساتھ فرضی مشقیں بھی کی جا رہی ہے. ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نوشہرہ محمد اویس بابر کی ہدایت پر ریسکیو 1122 میں قائم ٹرینگ ونگ نے ریسالپور اے ایس سی آئل ڈیپو  کے مقام پر 166 ASC پاک فوج  یونٹ کے جوانوں کے ہمراہ فرضی مشقوں میں حصہ لیاانچارج ٹریننگ ونگ حضرت علی نے کہا کہ فرضی مشقوں کے دوران کسی بھی قسم آئل ٹینکر یا گودام میں آگ لگنے یا دیگر دہشت گردی کی کاروائی کی صورت میں ابتدائی اقدامات,بچاو اور دوسروں کی مدد کے بارے میں عملی اور جامعہ نمونے پیش کیے گئے پاک فوج افسران کی جانب سے ریسکیو1122 کے بین الاقومی طرز کی سہولیات فراہم کرنے اور تربیت دینے کے عمل کو بے حدسراہا گیا اور آئندہ بھی اس قسم کی مشترکہ مشقوں کا انعقاد کر نے پر اتفاق کیا گیا.

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں