0

سندھ اسمبلی نے بلدیاتی ترمیمی بل منظور کرلیا

کراچی (مانند نیوز ڈیسک) سندھ اسمبلی نے بلدیاتی ترمیمی بل منظورکرلیا۔بل کی منظوری کے دوران اپوزیشن نے احتجاج کیا۔اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے رولنگ میں بلدیاتی بل متفقہ طورپرمنظورہونے کا اعلان کیا۔ بل پرگورنر سندھ نے اعتراض کیا تھا۔بلدیاتی ترمیمی بل کی مراحلہ وار منظوری کے دوران اپوزیشن جماعتوں نے اسپیکرکے ڈائس کے سامنے احتجاج کیا۔ ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں اوربل نامظورکے نعرے لگائے۔
ترمیمی بل کی شقوں کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے 6 ڈویژنل ہیڈکوارٹرزمیں ٹاؤن بنائے جائیں گے۔ٹاؤنز اورمیونسپل کمیٹیز کے چئیرمینز کا انتخاب شو آف ہینڈ کے ذریعے ہوگا۔ بلدیاتی کونسلز کے چیئرمینز کا الیکشن سیکرٹ بیلٹ سے کرانےکی شق واپس لےلی گئی۔بلدیاتی ترمیمی بل میں بلدیاتی کونسلز کو9 صوبائی محکموں کے امورمیں اختیاردے دیا گیا۔سندھ پولیس کےامور میں منتخب بلدیاتی کونسلز کو شامل کیاجائےگا۔بل کے مطابق ایس ایس پی متعلقہ بلدیاتی چئیرمین سے رابطے کا پابند ہوگا۔ پولیس کے امور اورامن وامان سے متعلق پولیس افسران رپورٹ بلدیاتی کونسل کودیں گے۔پراسیکیوشن، پولیس ایڈمنسٹریشن اور کرمنل کیسز میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیار نہیں ہوگا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں