0

لکی مروت، ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشنر کا ڈی پی او آفیس میں بلدیاتی انتخابات امیدوران کے ساتھ اجلاس

لکی مروت (مانند نیوز ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ڈی پی او لکی مروت شہزاذہ عمر عباس بابر کی سربرائی میں ہمراہ اسیسٹنٹ کمیشنر ہیڈکوارٹر عمر بن ریاض، ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشنر نصر اللہ خان کا ڈی پی او آفیس میں  بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوران کے ساتھ اجلاس کاانعقاد کیا گیا۔اجلاس میں تحصیل لکی، تحصیل نورنگ،تحصیل غزنی خیل اور تحصیل سب ڈوئژن بیٹنی سے  تعلق رکھنے والے بلد یاتی امیدواروں نے بھی شرکت کی۔اجلاسوں میں آمدہ بلدیاتی الیکشن کے دوران امن وامان بر قرار رکھنے اور باہمی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔اجلاسوں میں الیکشن ضابطہ اخلاق اور سیکیورٹی امور پر باہمی تبادلہ خیال کیا گیا، ڈی پی او  لکی مروت شہزاذہ عمر عباس بابر نے خطاب کرتے ہوے کہاکہ بلدیاتی امیدوارں کو الیکشن کے دوران امن وامان برقرار رکھنے اور باہمی تعاون بڑھانے میں پولیس اور انتظامیہ کا ساتھ دیں اور تمام امیدواروں کو الیکشن کمیشن کے طرف سے جاری کردا ضابطہ اخلاق کی پابندی یقینی بنائے الیکشن کے تین مراحل کمپین، پولنگ ڈے اور نتائج جیت اور ہار میں ایک دوسرے کے جذبات کا خاص خیال رکھیں ۔ بلدیاتی امیدوار کسی بھی غیر قانونی سرگرمی سے اجتناب کریں اور پر امن ماحول کو برقرار رکھنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ قانون شکنی اور نقص امن کے مرتکب عناصر کے خلاف بھر پور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ دوران کمپین و جلسوں میں اشتعال انگیز تقاریر ، اسلحہ کی نمائش ، ہوائی فائرنگ ، آتش بازی، وال چاکنگ  کے استعمال سے گریز کریں ۔ ڈی پی او کا  مزید کہنا تھاکہ بلدیاتی انتخابات میں تمام امیدوران  اپنی انتخابی کیمپین میں الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے تمام نکات پر من وعن عملد درآمد یقینی بنائیں۔اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ امن اور شفاف انتخابات کا انعقاد،قانون کی بالادستی، قیام امن اور عوام کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے اور ان مقاصد کی تکمیل کیلئے ہر قسم کے وسائل بروئے کار لائے جائیں گے جبکہ قانون شکنی اور امن امان میں رخنہ اندازی کے مرتکب عناصر کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔جبکہ کہ ضلع میں بلدیاتی الیکشن کے پرامن انعقاد کیلئے امیدوران اور مشران اور علماءکرام مثبت کردار ادا کریں۔مشترکہ اجلاسوں کے دوران بلدیاتی امیدواروں نے پولیس اور انتظامیہ کیساتھ مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں