0

سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی کالے شیشے استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائی

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے کالے شیشے استعمال کرنے والوں کے خلاف گزشتہ تین ماہ سے جاری کریک ڈاؤن کے دوران اب تک 2 ہزار 600 سے زائد افراد کو چالان کر کے ان سے جرمانہ کی مد میں سے 13 لاکھ 44 ہزار سے زائد رقم وصول کر کے قومی خزانہ میں جمع کرائی۔کریک ڈاؤن کا مقصد کالے شیشوں کی آڑ میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانا ہے۔ ٹریفک پولیس پشاور ٹریفک قوانین پر عمل در آمد کرانے اور شہریوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہی دلانے کی خاطر تربیتی پروگرام کا انعقاد کرتی ہے جس کا مقصد نا صرف شہریوں کو حادثات سے بچانا بلکہ شہر میں ٹریفک مسائل پر قابو پانا بھی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں