0

پشاور، اشیاء خوردنوش کے نرخ راکٹ کی رفتار سے بڑھنے لگے

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) مہنگائی مسلسل بے لگام اشیاء خوردنوش کے نرخ راکٹ کی رفتار سے بڑھنے لگے جس کی وجہ سے شہریوں کے اوسان خطا ہوگئے روزانہ کی بنیاد پر بڑھنے والی مہنگائی نے اشیاء ضروریہ شہریوں کی دسترس سے دور کردی ہے مہنگائی کی نئی لہر کے باعث دالوں ، چاول کی قیمتوں میں پچاس روپے فی کلو تک اضافہ ہو گیا ہے.ہول سیل میں پچاس روپے فی کلو جبکہ پرچون میں اضافہ 100 روپے فی کلو تک ہو گیا ہے دال مونگ 150 روپے فی کلو سے 200 روپے فی کلو ، دال ماش 240 روپے فی کلو سے 280 روپے فی کلو ، چنا دال 130 روپے سے 160 روپے فی کلو ، سفید چنا بڑا 160 روپے سے 200 روپے فی کلو ، چاول سیلہ کائنات 160 روپے سے 180 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے. چینی 94 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے دالوں کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد تاجروں نے نرخنامے پر عمل درآمد چھوڑ دیا ہے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے جانے والے نرخناموں میں دالوں کے ریٹ کم بتائے گئے ہیں انتظامیہ تاجروں کے سامنے پہلے سے ہی بے بس ہو چکی ہے اوران کے خلاف کاروائی نہ ہونے کے برابر ہے ۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں