0

پشاور چوک یادگار کرنسی مارکیٹ میں ایف آئی اے ٹیموں کے چھاپے

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پشاور چوک یادگار کرنسی مارکیٹ میں ایف آئی اے ٹیموں کے چھاپے کی اطلاعات پر دکانیں بند کردی گئیں تاہم ڈالر کی قیمت کے تعین کے لیے کھلی بولیاں بھی جاری رہیں۔ پشاور کے مشہور کرنسی بازار چوک یاد گار کرنسی مارکیٹ میں ایف آئی اے کی ٹیموں کے چھاپوں کی اطلاع پر اوپن مارکیٹ میں کرنسی فروخت کرنے والے ڈیلرز کی دوڑیں لگ گئیں اور دکانوں کو تالے لگا کر دن بھر دکانوں کے باہر کرنسی کی بولیاں لگائی گئیں ۔ اس موقع پر نام نہ بتانے کی شرط پر ایک تاجر نے بتایا کہ کرنسی مارکیٹ میں پچھلے کئی مہینوں سے یہی حال ہے اور ایف آئی اے ٹیموں کے ساتھ ہماری آنکھ مچولی جاری رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کے چھاپوں کے باعث چوک یادگار کے تاجروں کو سکون سے جائز کاروبار کرنے کا موقع نہیں مل رہا اور تاجر برادری خوف کا شکار ہے ۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں