0

سوئی گیس کے کم پریشر اور لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دیں

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پشاور شہر اور گردونواح کے علاقوں میں سوئی گیس کے کم پریشر اور بدترین لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں جبکہ ایل پی جی اور خشک لکڑی مہنگی ہونے پر عوام دہرے عذاب میں مبتلا ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پشاورشہر اور نواحی علاقوں میں سوئی گیس کے کم پریشر اور ناروا لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تا حال جاری ہے اور بڑھتی ہوئی سردی کے باعث سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ شہریوں کیلئے درد سر بن گئی ہے جس کے متبادل کیلئے خشک لکڑی اور ایل پی جی کی قیمتوں کو بھی بڑھا دیاگیا ہے۔خشک لکڑی کی فی من قیمت میں 300سے400روپے اضافہ کر دیاگیا ہے اور ایک دم سے قیمت 800سے1200روپے کر دی گئی ہے۔پشاورکے وسط میں واقع اندرون ہشت نگری،لاہوری،کریم پورہ،گھنٹہ گھر،شیخ آباد،نشترآباد،حسین آباد،گلبہار،فقیر آباد،دلزاک روڈ،گنج،کوہاٹی،رامداس،بیرسکو سمیت دیگر علاقوں میں صبح اور خاص کر رات کے اوقات گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے جبکہ ساتھ ہی کئی گھنٹوں کیلئے گیس بھی بند کر دی جاتی ہے جبکہ ناصرپور،چمکنی،ترناب فارم،لالہ کلے اور اکبر پورہ سمیت دیگر مضافاتی علاقوں میں رات 9بجے سے صبح 5بجے تک سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس سے تمام گھریلو امور بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔شہریوں نے حکومت اور سوئی گیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سردی کے شدید موسم میں سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنائیں بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں