0

دہ حق آواز صوابی کی بامخیل میں میٹنگ

(مانند نیوز ڈیسک) دہ حق آواز صوابی کی بامخیل میں میٹنگ۔مہنگائی اور عوام کے ساتھ واپڈااوردیگرمحکموں کےظلم کےخلاف تحریک الیکشن کے بعد تیزکرنےکااعلان۔تربیلہ ڈیم کی رائلٹی بجلی صارفین پرلگاکربجلی کی فی یونٹ5روپےکیجائےگلی کوچوں کی ترقیاتی فنڈز سے مہنگائی میں 50فیصدکمی کی جائےواپڈاغریبوں پرناجائزجرمانےبندکرے۔قراردادیں ۔۔صوابی میں بڑھتےہوئےقتل مقاتلےمحکمہ پٹوارکےلینڈمافیاسےملی بھگت کانتیجہ ہےاس کابھی تدارک ہونا چاہئیے۔اجلاس شرکاء کی رائےتفصیلات کےمطابق مہنگائی۔واپڈاکےغریبوں پربھاری جرمانوں کےخلاف دہ حق آواز کی تحریک جاری ہےاب تک اس الیکشن کمپین کےدوران5 پروگرامزاورتین اجلاس ہوچکےہیں۔آج یہاں بامخیل میں احسان الحق بام خیلوی کےزیرصدارت دہ حق آواز کی میٹنگ میں احسان الحق بام خیلوی نے تفصیلات بتاتے ہوئےمذیدکہاکہ آج کی میٹنگ مستقبل کے لائحہ عمل کےلئے ہےکہ ہم اپنی غیر سیاسی جدوجہدسےعوام کےمسائل کس حدتک کم کرسکتے ہیں انہوں نےمذیدکہاکہ مستقبل میں بھی ہمارا فوکس اس مطالبےپرہوگاکہ حکومت قانون کےمطابق تربیلہ کی رائلٹی بجلی صارفین پرلگائےتوبجلی یونٹ کی قیمت 5روپےہوسکتی ہےجومہنگائی میں پسی غریب عوام کےلئےایک بڑاریلیف ہوگا۔جبکہ اگرفوری طور گلی کوچوں کی اربوں کی ترقیاتی فنڈز کو مہنگائی کو کنٹرول کرنےپرخرچ کی جائےتومہنگائی میں50فیصدکمی ہوسکتی ہے لیکن بدقسمتی سےاس کےلئےبڑادل اوربولڈفیصلوں کی ضرورت ہےاورموجودہ حکمرانوں میں یہ خصلت سرےسےموجودہی نہیں۔اجلاس میں صوابی۔ٹوپی اور رزڑسےنجب خان۔اسرارخان۔سجاد۔نثار۔ملک قیصر۔ملک گل رنگ۔شمس کڈی وال۔نورمحمد۔اظہرخان اور دیگرنےشرکت کی اجلاس میں متفقہ فیصلہ ہواکہ الیکشن کے فوری بعد ایک بار پھر حجرہ احسان الحق بام خیلوی میں اجلاس ہوگاجسمیں مہنگائی اور واپڈا کےغریب عوام کے ساتھ ظلم کےخلاف دہ حق آواز کی تحریک کو آگے بڑھانےکی حکمت عملی بنے گی جسمیں ان مسائل کے حل کےلئے صوابی ڈی سی آفس اور واپڈاآفس کےسامنےیک روزہ دھرنے کی منصوبہ بندی بھی شامل ہےاجلاس میں عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنےمسائل کےحل کےلئےاس خالص غیر سیاسی پلیٹ فارم دہ حق آواز اور ان کے پروگرامز میں شریک ہوں

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں