0

دنیا غیر مستحکم افغانستان کی متحمل نہیں ہو سکتی، آرمی چیف

راولپنڈی (مانند نیوز ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دنیا غیرمستحکم افغانستان کی متحمل نہیں ہو سکتی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمن نمائندہ خصوصی برائے افغانستان اور پاکستان جیسپر وائیک نے ملاقات کی۔ دونوں نے ملاقات میں علاقائی سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔آرمی چیف اور جرمن نمائندہ خصوصی نے افغان صورتحال بالخصوص انسانی امداد میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی اور علاقائی امور میں جرمنی کے اہم کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ پاکستان، جرمنی کے ساتھ اپنے تعلقات کو وسعت دینے کا خواہاں ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دنیا غیر مستحکم افغانستان کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ افغانستان میں انسانی المیہ سے بچنے کے لیے عالمی کاوشیں ناگزیر ہیں۔ افغان عوام کی معاشی ترقی کے لیے مربوط عالمی نقطہ نظر ضروری ہے۔ افغانستان میں امن و مفاہمتی اقدامات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان میں امن اور مفاہمت کے اقدامات کی اہمیت پربھی زور دیا۔ جرمنی کے نمائندہ خصوصی نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردارکوسراہا۔ جسپروک نے پاکستانی کی بارڈر مینجمنٹ کے لیے خصوصی کاوشوں، علاقائی استحکام میں کردار کی بھی تعریف کی۔مسٹرجسپروک نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں