0

ایبٹ آباد، ہزارہ میں کرسمس کے موقع پر بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس کا انعقاد

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد شہاب محمد خان نے کہا ہے کہ ہمارا ملک پا کستان دو قومی نظریہ کے تحت قا ئم ہوا  مسلما نو ں کے لئے الگ خطہ اور ہندو ں کے لئے الگ خطہ جس کی بدو لت آج یہا ں تما م مزاہب کے لو گ آزادی سے اپنی زندگی بسر کر رہے ہیں اور تما م مزاہب کے لو گ اپنی اآزادی سے زندگی گزاررہے ہیں اسی طرح جب پا کستان کا پرچم تشکیل دیا گیا اس میں بھی دو حصے ہیں بڑا حصہ مسلم اور چھو ٹا حصہ دیگر مزاہب کو ظاہر کر تا ھے۔ان خیال کا اظہار انہوں نے ہوٹل ون ایبٹ آباد میں پیر کے روز ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کے زیر اہتمام ہزارہ میں کرسمس کے موقع پر بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس کا انعقاد کیا گیاکا نفرس سے ڈسٹر کٹ خطیب ایبٹ آباد مفتی عبد الوجد،ذاکر پال،سید وقار حسین شاہ،مفتی اظہر محمود ہزاروی،پیٹر نورزگل،مولانا عبدالوحید،فادر ناصر ویلم،حضرت عضمت حسین شا ہ اور دیگر نے کا نفرس سے خطا ب کیا۔بین المزا ہب کا نفرس میں ہزارہ  ڈویژن کے مختلف مکا تب فکر کے علمائے کرام، اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد محمد احسا ن احسن،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر امین الحسن،ضلعی افسران،مختلف سکولوں کے بچوں اور دیگر لو گوں نے شرکت کی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مزاہب کے مقررین نے کہا کہ جب ہندوستان کی تقسیم ہو ئی اس وقت ہمیں ملک پاکستان اور اسلام میں زیادہ تحفظ محسوس ہوا جس کی بدولت ہم یہاں آگئے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب نے اپنے معاشرے میں عدم برداشت کو ختم کر نا ہے چا ئیں ہم تما م مزاہب کے لوگوں کو پیغام دیتے ہیں پا کستان تمام مزاہب اور اقوام کا ملک ہے ہم اس ملک کی بقاء اور سلامتی کے لئے ہر وقت قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔ہم سب نے ایک دوسرے کے مزہب کا احترا م کر نا ہے۔  مقررین نے کہا کہ اگر ہم اس ملک کی ترقی خوشحا لی،امن اما ن چا ہیتے ہیں  جو کچھ آج اس کا نفرس میں کہ رہے ہیں اس پر عملی طور پر ہم سب مزاہب نے عملی طور پر عمل کر نا ہے جس سے لئے ہم سب مزاہب میں اتحاد اتفاق،ایک دوسرے کوبرداشت اور بھا ئی چا رہ قا ئم کر نا ہے تب جا کر اس ملک میں استحکا م،امن امان،سلامتی اور خوشحا لی آئے گی۔کا نفرس کے شر کا ء نے کہا کہ ہم سب اپنے اپنے مزاہب کے سفیر ہیں جہا ں جہاں بھی آپ جا ئیں امن کا پیغام پہنچا ئیں۔مقررین نے کہا کہ ہم ضلعی انتظا میہ ایبٹ آباد کے شکر گزار ہیں جنہو ں  نے اس کا نفرس کا انعقاد کیا  اور سب مزاہب کے لو گو ں کو ایک سا تھ ملنے کا موقع ملا۔انہو ں نے کہا کہ اس طر ح کی کا نفرس ہر تین ما ہ منعقد ہو نی چا ئیں تا کہ ہم سب میں ایک دوسرے کے لئے احترا م،پیار محبت اور بردا شت پیدا ہو۔انہو ں نے کہا کہ جس طر ح اس ملک کے بنا نیں میں سب مزاہب کے لو گ اکٹھے تھیاس وقت بھی اس ملک کو تما م مزاہب کے اکھٹے ہو نی کی اشد ضرو رت ہے۔انہو ں نے کہا آج تما م علما ء جو کسی بھی مزہب سے تعلق رکتھا ہے وہ اپنے اپنے ممبر،اما م با ر گا ہو ں،چر چ اور دیگر  اخو ت،بھا ئی چا رہ اور ایک دوسرے کو بردا شت کا درس دیں جس کی بدو لت اس ملک میں امن قا ئم ہو گا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے مزید کہا کہ میں اس کا نفرس میں شریک تما م مزاہب  کے لو گو ں کو خوش آمدید کہتا ہو ں اس کا نفرس میں تما م مزاہب کے مقررین نے مزاہب،اخلا ق اور بردا شت کا درس دیا۔انہو ں نے کہا ہم سب میں مشتر ک انسا نیت ہے ہم سب نے ایک دوسرے کاخیا ل اور احترا م کر نا سیکھنا ہے ایک دوسرے کو برداشت کر نے کا درس دینا ہے۔انہو ں نے کہا کہ ایسی کا نفرس کے انعقاد کا مقصد با ت چیت کے زریعے مسا ئل کو حل  بھر پو ر طر یقہ ہے۔انہو ں نے کہا کہ انشا اللہ ہر تین ما ہ میں اس طرح کی کا نفرس ضرور منعقد ہو نگی۔آخر میں انہو ں نے سکو ل کے بچو ں اور شر کا ء  شیلڈ تقسیم کیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں