0

پاراچنار، عظیم صوفی بزرگ شاعر اور روحانی پیشوا شاہ انور میاں کی یاد میں ایک سیمینار کا انعقاد

پاراچنار (مانند نیوز ڈیسک) عظیم صوفی بزرگ شاعر اور روحانی پیشوا شاہ انور میاں کی یاد میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس  میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت ماہرین تعلیم نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی ۔گورنر کاٹیج پاراچنار میں منعقدہ عظیم الشان سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر پروفیسر اباسین یوسفزئی ، ڈاکٹر پروفیسر اسیر منگل ، ڈاکٹر مقیل حسین میاں ، اور ڈاکٹر پروفیسر نور الامین نے کہا کہ میاں شاہ انور پشتو شاعری کے تیسرے دور میں 1720 سے 1790 میں اس خطے میں صوفیانہ شاعری اور دینی خدمات سے اسلامی تعلیمات کو عام کرنے میں اہم کردار ادا کیا آج خطے میں انکے لاکھوں عقیدت مند ان کے روحانی فیض سے فیضیاب ہورہے ہیں مقررین نے کہا کہ روحانی پیشوا میر انور شاہ کے کلام میں امن و محبت اور بھائی چارے کا پیغام ہے اور یہ اللہ کے وہ بندے ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے لوگوں کے دلوں میں خیر ، رحم اور محبت کے جذبے جگانے کیلئے منتخب کئے ہیں مقررین نے کہا کہ بدقسمتی سے میر انور شاہ کا کلام تین سو سال سے عام لوگوں سے مخفی رہا آج ہم ان کے کلام سے روشناس ہوگئے ہیں اور انشاء اللہ ان کے کلام و پیغام کو عام کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے سیمینار کے دوران متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ کلایہ اورکزئی میں میاں شاہ انور کے تین سو سالہ قدیم مزار و درگاہ کی تعمیر و مرمت کیساتھ ساتھ مزار کو زائرین کیلئے مکمل طور پر کھولنے کا مطالبہ کیا گیا اور کہا کہ بدامنی کے دور میں مزار زائرین کی آمد کے لئے بد امنی کے دور میں بند کیا گیا تھا اب فورسز کی قربانیوں سے امن قائم ہوگیا ہے اور مزار زائرین کے کیے نہ کھولنا نا انصافی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں