0

پشاور، چیف ٹریفک آفیسر کا ٹریفک نظام کا جائزہ لینے کیلئے کوہاٹ روڈ کا دورہ

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے ٹریفک نظام کا جائزہ لینے کے لئے کوہاٹ روڈ اور بڈھ بیر کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے ٹریفک کی روانی کا جائزہ لیا۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے غیر ضروری یوٹرنز کے خاتمے اور بڈھ بیر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے سینٹر میڈین میں رکھے جانے والے بلاکس اور ٹریفک کی روانی کا جائزہ لیا جبکہ ڈی ایس پی بڈھ بیر کی جانب سے چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کو ٹریفک نظام میں مزید بہتری کے لئے کئے جانیوالے اقدامات بارے آگاہ کیا۔چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کہا کہ شہریوں کو سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں اس سلسلے میں غفلت نا قابل برداشت ہے۔ شہر میں جہاں کہیں بھی ٹریفک سے متعلق مسائل ہوں ٹریفک عملہ اس کے فوری حل کیلئے اقدامات اٹھائیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کے مشکلات درپیش نہ ہوں۔ انہوں نے سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے وارڈنز کو ہدایت کی کہ وہ چیک اینڈ بیلنس کے نظام کے تحت کلیئر کی جانیوالی سڑکوں کی نگرانی کریں اور کسی کیساتھ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں نرمی نہ برتی جائے۔ شہری محب وطن اور مہذب شہری بننے کا ثبوت دیتے ہوئے ٹریفک قوانین پر مکمل طور پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور غلط پارکنگ اور نو پارکنگ زونز میں گاڑیاں کھڑی کرنے سے گریز کرکے ٹریفک نظام میں بہتری لانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں