0

ایبٹ آباد، تحصیل حویلیاں لنگڑیال میں کھلی کچہری کا انعقاد

 ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر نے کہا دیہی علاقوں کے لوگوں کو سہولیات کی فراہمی اور مسائل کا حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیع ہے حکومتی ہدایات کے مطابق شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دیہی اور دور افتادہ علاقہ جات کے لوگوں کے مسائل کو انکے گھر کی دہلیز پر حل کو ممکن بنانے کے لیے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں بروز جمعرات ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ریٹائرڈ  ندیم ناصر کی زیر صدارت تحصیل حویلیاں لنگڑیال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ جہاں اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل سے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کو آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے لوگوں کے سوالات کے جوابات دیے، اور مسائل کے حل کے لیے متعلقہ محکمہ جات کے افسران کو ہدایات جاری کیں۔ کھلی کچہری میں محکمہ صحت، محکمہ تعلیم، حلال فوڈ، ٹی ایم اوحویلیاں اور دیگر محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔اہلیان علاقہ نے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کو لنگڑیال میں کھلی کچہری اور مسائل کی نشاندہی کے حوالے سے اقدامات پر خوشی کا اظہار کیا اور علاقے کی بہتری اور لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے مزید کھلی کچہریوں کی گزارش بھی کی۔ ضلعی انتظامیہ ایبٹ آبادکی جانب سے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے اور ضلع بھر کی تمام تحصیلوں اور مستقبل میں بھی تواتر کے ساتھ دور افتادہ علاقہ جات میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جاے گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں