0

سوات کے سیاحتی علاقوں وادی کالام اور مالم جبہ میں ہلکی برفباری شروع

سوات (مانند نیوز ڈیسک) سوات کے سیاحتی علاقوں وادی کالام اور مالم جبہ میں ہلکی برفباری شروع ہوگئی ہے، مقامی لوگوں کے مطابق وادی کالام کے بازاروں اور دیگرپہاڑی سیاحتی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ جس سے موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔دوسری طرف وادی مالم جبہ میں بھی برفباری کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، وقفے وقفے سے ہونے والے برفباری کو دیکھنے کیلئے سیاحوں کی بڑی تعداد وادی مالم جبہ کی جانب رخ کررہے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چند دنوں تک وادی کالام سمیت سوات کے سیاحتی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے، برفباری سے سوات کا موسم مزید سرد ہو جائیگا، سیاحوں اپنے اپ کو گرم رکھنے کیلئے گرم کپڑے اور دیگر ملبوسات رکھیں۔کالام اور مالم جبہ کے علاوہ سوات کے میدانی علاقوں میں موسم ابرالود ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں