0

وفاقی تعلیمی اداروں کے اساتذہ کا پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پھر احتجاج

 اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی تعلیمی اداروں کے اساتذہ نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ایک بار پھر احتجاج کیا اور تعلیمی سرگرمیاں معطل ہو کررہ گئیں۔آرڈیننس کے ذریعے اسلام آباد کے تعلیمی ادارے میونسپل کارپوریشن کے ماتحت کرنے کے خلاف اساتذہ کلاسز کا بائیکاٹ کرکے نیشنل پریس کلب کے باہر جمع ہوئے۔اساتذہ کی بہت بڑی تعداد ڈی چوک بھی پہنچ گئی۔ انہوں نے سڑک کو ٹریفک کے لئے بند کردیا۔ اس موقع پر اساتذہ نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ مظاہرین بیریئر اور خاردار تاریں ہٹاکر پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر بھی پہنچ گئے۔احتجاج کی وجہ سے تمام ایف جی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل ہو گئیں۔ چیئرمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی فضل مولیٰ نے کہا کہ جب تک آرڈیننس کی شق 166 ختم نہیں ہوتی احتجاج جاری رہے گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں