0

سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے زیر اہتمام قائد اعظم ڈے کی مناسبت سے آرٹلری چوک میں سٹال لگایا گیا

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے زیر اہتمام بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے موقع آرٹلری چوک میں خصوصی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ایجوکیشن ٹیم نے شہریوں میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی زندگی پر مشتمل اور ٹریفک قوانین سے متعلق کتابیں شہریوں میں تقسیم کیں۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر لگائے جانے والے سٹال پر شہریوں کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دی۔ اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے شہریوں اور موٹر سائیکل سواروں میں ہیلمٹ اور سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے تیار کردہ سونئیر تقسیم کئے۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کہا کہ قائد اعظم ڈے کی مناسبت سے سٹال لگانے کا مقصد نوجوان نسل کو اپنے ہیروز سے متعلق آگاہی اور شعور دینا تھا کہ وطن عزیز کیلئے لاکھوں کی تعداد میں مسلمانوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں جدوجہد کر کے حاصل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ قوم کبھی ترقی نہیں کر سکتی جو اپنے ہیروز کے نقش قدم پر نہ چلے اور ان کے احکامات پر عملدرآمد نہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور شہریوں کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دینے کی خاطر آگاہی مہمات کا سلسلہ جاری رکھے گی اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں