0

جنوبی وزیرستان وانا میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر تاجر برادری شٹر ڈاؤن ہڑتال

وانا (مانند نیوز ڈیسک) جنوبی وزیرستان وانا میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر تاجر برادری شٹر ڈاؤن ہڑتال اور احتجاجی ریلی،وانا کی تاجر برادری کی یہ احتجاجی ریلی وانا بازار سے شروع ہوکر ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا کے سامنے ایک بڑے جلسے کی شکل اختیار کی،احتجاجی ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کیں،تاجر برادری کے مظاہرین ناہل انتظامیہ مردہ باد، تاجر برادری کو تحفظ دو کے نعرے لگارہی تھی، تاجر برادری کے رہنماء تاج محمد کا کہنا ہے، کہ اب تک مختلف واقعات میں تاجر برادری سے 4 کروڑھ روپے لوٹے گئے ہیں، لیکن انتظامیہ اور پولیس نے اب تک ایک مجرم کو نہیں پکڑا، مظاہرے میں وانا سیاسی اتحاد بھی شریک ہوئی، جس میں جمعیت علماء اسلام ف کے مولانا سلطان محمد، تاجر رہنماء قاہر اعظم، پی ٹی ایم کے محمد نواز، پشتونخواہ میپ کے خیال محمد، جماعت اسلامی کے سیف الرحمان، علاوالدین اور تاجر رہنماء تاج محمد نے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا، کہ پچھلے ایک سال سے سب ڈویژن وانا میں ایک درجن سے زائد تاجروں کو دن دیہاڑے لوٹا گیا ، جس سے 4 کروڑھ کی خطیر رقم لوٹی گئی،جس کا حکومت فوری ازالہ کریں، وانا بازار میں مختلف جگہوں پر پولیس کی چوکیاں قائم کی جائیں، منشیات کے خلاف فوری اور تیز ترین ایکشن لیا جائے، پولیس کی کالے شیشے اور نان کسٹم پیڈ گاڑیوں پر پابندی اور 24گھنٹے گشت کو یقینی بنایا جائے، تاکہ عوام کی جان ومال محفوظ ہو،
وزیرستان میں کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے جرائم پیشہ افراد کو بے نقاب کرکے کھڑی سزا دی جائے،گرداوی چیک پوسٹ سے لیکر انگور اڈہ پاک افغان بارڈر تک راستے کی حفاظت اور غیر قانونی ناکوں کو ہٹایا جائے، وزیرستان میں موبائل نیٹ ورک اور وانا بازار میں فائبر آپٹیکل کو مکمل بحال کیا جائے، افغان تاجروں کو وانا تک آنے کی اجازت دی جائے، تاکہ کاروباری حضرات کو اپنی لین دین میں آسانی ہو، انگوراڈہ بارڈر پرقومی شناختی کارڈ ہولڈر کو مکمل آر پار جانے کی اجازت دی جائے، سابقہ فاٹا کو سیل ٹیکس سے استثناء حاصل تھی مگر بدقسمتی سے میڈیسن اور دیگر اشیاء پر ایک فیصد ٹیکس ابھی بھی لیا جارہا ہے،جس کو فوری منسوخ کیا جائے، وانا بازار میں ٹریفک پولیس کو فوری بحال کیا جائے،انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے تاجر برادری کے ان مطالبات پر عمل نہ کیا گیا،تو 5 جنوری سے مکمل شٹرڈاون، مظاہروں ، شاہراروں کی بندش و دیگر مختلف آپشنز پر غور کیا جائے گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں