0

ملکی دولت لوٹنے والوں سے رعایت نہیں ہوگی، عمران خان

 سرگودھا،اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملکی دولت لوٹنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے پاکستان تحریک انصاف سرگودھا کے سابق ضلعی صدر انصر اقبال ہرل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنھوں نے ان سے ملاقات کی۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو معاشی طور پر کمزور کرنے اور ملکی دولت کو لوٹ کر بیرون ملک بھجوانے والے سے کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائیگی، ملکی دولت کو ہر صورت واپس لیا جائیگا اس کیلئے پی ٹی آئی کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو نوچنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں پاکستان کو آج جن معاشی مشکلات کا سامنا ہے اس کے ذمہ دار سابق حکمران ہیں آئندہ بلدیاتی انتخابات میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے کیلئے ہم سب کو متحرک ہونا ہوگا انہوں نے کہ جس طرح کے پی کے میں پارٹی کی بدنامی ہوئی وہ ناقابل برداشت ہے، انشا اللہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی خود نگرانی کرونگا اور یہاں پر اچھے نتائج حاصل ہونگے۔ عمران خان نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ عوام سے کئے گئے وعدے مقررہ مدت میں پورے کئے جائیں اس موقع پر انصر اقبال ہرل نے عمران خان کو دورہ سرگودھا کی دعوت دی اور کہا کہ وہ سرگودھا میں مختلف منصوبہ جات کا افتتاح کریں اور سرگودھا کیلئے مزید ترقیاتی فنڈز کا اعلان کریں جس پر وزیر اعظم نے کہا کہ وہ آئندہ ماہ سرگودھا کا دورہ کرینگے اور انشا اللہ سرگودھا کی تعمیر و ترقی کیلئے جو کچھ ہوسکا وہ کرینگے اس موقع پر سابق ٹکٹ ہولڈر اسامہ غیاث میلہ بھی موجود تھے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں