0

ْصوابی، بہو کو پھانسی دیکر قتل کرنیوالا سسر گرفتار

صوابی (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ صوابی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران مبینہ طور پر بہو کو پھانسی دیکر قتل کرنے والا سسر گرفتارکر لیا دیگر ملزمان کی گرفتاری لے لئے کوششیں جاری ہیں۔ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مدعی نوید خان ولد نزیر محمد سکنہ رائٹ بینک تربیلہ ڈیم نے رپورٹ کی کہ اس کی بیٹی مسماة (س) کو گھریلو ناچاکی کی بناء پر اس کے سسر، ساس اور دو دیوروں نے پھانسی دیکر قتل کیا ہے مدعی کی رپورٹ پر چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیارپورٹ درج ہونے پر ڈی پی او صوابی محمد شعیب خان نے ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او صوابی کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیاجس پر ایس ڈی پی او فاروق زمان کی نگرانی میں ایس ایچ او صوابی الطاف خان بمع دیگر نفری پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے مقتولہ کا سسر سعد محمد ولد سعدی محمد سکنہ صوابی کو گرفتار کر لیا جب کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں