0

اومیکرون کے پھیلاؤ میں تیزی، نئی دہلی کے بعد ممبئی میں پابندیاں

 نئی دہلی (مانند نیوز ڈیسک) بھارت میں نئی دہلی کے بعد ممبئی میں بھی کورونا کی پابندیاں لگ گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں کورونا ایک بار پھر زور پکڑ گیا اور اب نئی دہلی کے بعد ممبئی میں بھی اومیکرون کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے پابندیاں لگادی گئیں۔دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اومیکرون کے کیسز میں دو گنا اضافہ ہوا ہے اور ممبئی میں بھی کورونا کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ سامنے آیا ہے اور ہی دن میں 2 ہزار 500 سے زائد کیس سامنے آئے  جس کے بعد ممبئی میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی جو 7 جنوری تک نافذ رہے گی۔اومیکرون کے بڑھتے کیسز کے باعث نئی دہلی اور ممبئی میں کوئی نئے سال کا جشن نہیں منایا جائیگا جبکہ تمام ہوٹلز اور ریسٹورنٹ بند رہیں گے۔محکمہ صحت کے مطابق ممبئی میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے تاہم مریضوں کی اکثریت ہسپتال میں داخل کرنے کی ضرورت پیش نہیں آ رہی تاہم دہلی میں منی لاک ڈاؤ ن نافذ کیا گیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں