0

وفاقی کابینہ نے منی بجٹ کی منظوری دیدی

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے منی بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں منی بجٹ کے حوالے سے کابینہ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر خزانہ شوکت ترین نے کابینہ کو فنانس بل کے حوالے سے بریفنگ دی۔فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں بتایا کہ وفاقی کابینہ نے فنانس بل کی منظوری دے دی ہے جسے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں