0

۔2022 کے آغاز پر گوگل کا نیا ڈوڈل

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) 2022 کا جشن منانے کے لیے دنیا بھر میں سب سے زیادہ مقبول ترین اور استعمال کیے جانے والا سرچ انجن گوگل نے اپنا نیا ڈوڈل بنا کر سب کو نئے سال کی مبارکباد دی ہے۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں سالِ نو کا جشن منایا گیا، 2022 کا ویک اینڈ سے آغاز ہونے پر دنیا بھر کے افراد کچھ اور ہی زیادہ خوشی محسوس کی اور ویک اینڈ کے ساتھ نئے سال کا جشن بھی منا ررہے۔ایسے میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال کیے جانے والے سرچ انجن  گوگل نے بھی سالِ نو کو منفرد انداز میں خوش آمدید کہتے ہوئے اپنا نیا ڈوڈل متعارف کرایا ہے۔نئے سال 2022 کے حوالے سے جاری کیے گئے گوگل کی جانب سے اپنے نئے ڈوڈل میں ٹافیاں اور نہایت خوبصورت، رنگ برنگے انداز میں 2022 لکھا گیا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں