0

نوشہرہ میں زیر تعمیر مکانات سے اشیاء چوری کرنے والے 02 ملزمان گرفتار

نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ نوشہرہ کینٹ پولیس نے زیر تعمیر مکانات سے اشیاء چوری کرنے والے 02 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کا اعتراف جرم۔دوسری کاروائی میں 07منشیات فروش گرفتار۔10.2کلوگرام چرس اور 540گرام آئس برآمد 19-12-2021 کو وحید مراد نے پولیس کو رپورٹ درج کی کہ نامعلوم چور اس کے زیر تعمیر گھر سے 70 ہزار مالیت کا سریا چوری کرکے لے گئے ہیں۔سرتاج خان SHO کینٹ نے موقع سے شواہد اکھٹے کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا۔ابتدائی تفتیش سے پولیس کو علم ہوا کہ چور قریبی علاقے سے تعلق رکھتے ہیں۔پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے ملزمان تک رسائی حاصل کرتے ہوئے ملزمان شیراز ولد حسن اور ذیشان ولد قاسم کو گرفتار کر لیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ملزمان کی نشاندہی پر سریا کی فروختگی رقم برآمد کر لی گئی۔مزید تفتیش جاری ہے۔دوسری کاروائی میں تھانہ پبی پولیس شاد علی خان کی سربراہی میں دوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن 07 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 10.2 کلوگرام چرس اور 540 گرام آئس برآمد کر لی۔ملزمان کیخلاف منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں