0

ایبٹ آباد میں سردی کی چھٹیوں کے نوٹیفکیشن کی خلاف ورزی پر تعمیر وطن سکول سیل

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی جانب سے سردی کی چھٹیوں کے نوٹیفکیشن کی خلاف ورزی پر تعمیر وطن سکول کو سیل کر دیا گیا۔پرائیویٹ سکول انتظامیہ سردی کی چھٹیوں کے حکومتی نوٹیفکیشن پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ ڈپٹی کمشنرطلبہ و طالبات اور والدین کی جانب سے موصول شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد محمد حسان احسن نے سکول کا دورہ کیا۔ انہوں نے سکول انتظامیہ سے ملاقات کی۔سکول معائنے کے دوران طلبہ و طالبات کو سکول بلانے اورسردی کی چھٹیوں سے متعلق حکومتی نوٹیفکیشن کی خلاف ورزی پر سکول کو غیر معینہ مدت تک کے لیے سیل کردیا۔شہری اپنی شکایات ہمیں فیس بک کمنٹس، پاکستان سٹیزن پورٹل یا ضلعی کنٹرول روم ٹیلی فون نمبرپر نوٹ کروا سکتے ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں