0

سوات میں بارش اور برفباری کا سلسلہ بدستور جاری

سوات (مانند نیوز ڈیسک) سوات میں بارش اور برفباری کا سلسلہ بدستور جاری، سردی کی شدت میں مزید اضا فہ، لوگ گھروں تک محدود ہوگئے، با زاروں میں ٹریفک معمول سے کم رہے۔سوات کے مر کزی شہر مینگورہ میں پیرکے دن سے بارش کا سلسلہ بدستورجاری ہے جس کے با عث سر دی کی شدت میں اضا فہ ہو گیا ہے۔ مینگورہ بازار میں سردی اور بارش کے باعث منگل کی روز ٹریفک معمول سے کم رہے محکمہ موسمیات کے مطابق مینگورہ شہر سمیت دیگر میدانی علا قوں میں درجہ حرارت کم از کم 7ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے بالائی علا قوں کالام، مہوڈنڈ، مدین، بحرین، ملم جبہ اور میاندم سمیت دیگر بالائی علا قوں میں برفباری کا سلسلہ بھی وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے باعث ان علاقوں سردی کی شدت میں اضا فے کے سا تھ سا تھ لو گ گھروں میں محصور ہوگئے ہیں جبکہ سیا حوں کی بڑی تعداد نے برفباری سے لطف اندوز ہونے کے لئے ان علا قوں کا رُخ شروع کر دیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق برفبا ری اور بارش کا سلسلہ ہفتے کی دن تک جار ی رہے گا۔ کالام میں درجہ حرارت کم از کم 2ڈگری سینٹی گریڈ، ملم جبہ میں منفی 3، مہوڈنڈ میں منفی1ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں