0

ملاکنڈ ڈویژن میں ٹریفک کو منظم کرنے کے لیے جامع پالیسی ترتیب دی جائے، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن

 سوات (مانند نیوز ڈیسک) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام کی زیر صدارت ملاکنڈ ڈویژن میں ٹریفک انتظامات، نئی پالیسی اور پلان سے متعلق جائزہ لینے کے لیے اجلاس کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔اجلاس میں محکمہ پولیس، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے متعلقہ افسران اور نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ٹریفک پلان کے لئے اقدامات و انتظامات، پچھلی کارکردگی اور آیندہ لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع خصوصاً مینگورہ شہر میں بے ہنگھم ٹریفک اورٹوسٹروک رکشوں کی بندش، غیر قانونی بپلک ٹرانسپورٹ اڈوں، غیر قانونی کارپارکنگ، رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل اور رکشوں سمیت نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے لئے منصوبہ بندی پربریفنگ دی گئی۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام نے ملاکنڈ ڈویژن میں ٹوسٹروک رکشوں کی بندش اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں سے متعلق جامع پلان ترتیب دینے کے احکامات جاری کئے۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت دی کہ ٹریفک کی بہتر روانی کیلئے لائحہ عمل،سفارشات اور تجاویز آئندہ اجلاس میں پیش کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کے خاتمے لے لئے ضروری ہے کہ افسران تمام زمہ داریاں ایمانداری اور خوش اسلوبی سے سرانجام دیں۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے ہدایات دی کہ ڈویژن کے تمام اضلاع میں بپلک ٹرانسپورٹ کے اڈوں اور گاڑیوں کی تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے ضروریات کا اندازہ لگایا جائے اور قانونی اور غیر قانونی ٹرانسپورٹ سے متعلق اعدادو شمار اکٹھے کئے جایئں تا کہ ایک مفصل پالیسی ترتیب دی جا سکے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں