0

ضلعی انتظامیہ ہری پورنے مختلف فلور ملز،بازاروں کی انسپیکشن کی خلاف ورزی کرنے پرجرمانے عائد کئے گئے

ہری پور (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ہری پورمحمد مغیث ثنا ئاللہ کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہری پور نے آج مختلف فلور ملز، پیٹرول پمپ، پبلک ٹرانسپورٹ اور بازاروں کی انسپیکشن کی اور سرکاری نرخ نامہ کی خلاف ورزی کرنے اور حکومت خیبر پختون خواہ کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کی خلاف ورزی کرنے پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔اس طر ح ڈپٹی کمشنر ہری پور کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر II ہری پور نے حطار میں مختلف بازاروں کی انسپیکشن کی اور سرکاری نرخ نامہ کی خلاف ورزی کرنے پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے.اس کے علاوہ حطار انڈسٹریل اسٹیٹ ہری پور میں واقعہ مختلف انڈسٹریل یونٹ کی انسپیکشن کی اور متعلقہ مالکان کو حکومت خیبر پختون خواہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں.

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں